چوتھے ٹیسٹ میں بمراہ ۔ اشون کی جگہ نٹراجن اور سندر کو ملا موقع

برسبین /آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ سے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آف اسپن گیندباز رویچندرن اشون فٹ نہ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ا آخری ٹیسٹ میچ سے ان دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے ہندستان کو بڑا دھکا لگا ہے۔
تیز گیند باز بمراہ پیٹ کے کھینچاؤسے پریشان ہیں اور اشون کو پسلی میں چوٹ آئی ہے ، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے پیچ کے موقع پر اپنی ٹیم الیون کا اعلان نہیں کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.