دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

ادھم پور، فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے نیز حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے عوام نے علیحدگی پسندی کو چھوڑنے اور جمہوریت کے ساتھ ناطہ جوڑنے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جہاں ان کے بقول ناسازگار موسم اور مشکل جغرافیائی حالات نے بھارتی فوج کے چینلجز پیچیدہ کر دیے ہیںلیفٹیننٹ جنرل جوشی نے یہ باتیں جمعے کو یہاں شمالی کمان ہیڈکوارٹرز میں 73 ویں آرمی ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: ‘حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے عوام نے علیحدگی پسندی کو چھوڑنے اور جمہوریت کے ساتھ ناطہ جوڑنے کا پیغام دیا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی اور اس کے بعد گورننس میں آنے والی تبدیلی ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ یہ اقدام عوام کی حکومتی اداروں پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے’۔
لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘لداخ آپریشن کے چیلنجز ناسازگار موسم اور مشکل جغرافیائی حالات کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی فوج نے انتہائی تحمل اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ میں شمالی کمان کی طرف اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں’۔
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال مستحکم اور قابو میں ہے لیکن اس کے کسی بھی وقت بھڑکنے کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا: ‘شمالی کمان کو تین محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ مغربی سرحدوں پر پاکستان اب بھی دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ شمال میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہمیں چین کی جارحیت دیکھنے کو ملی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘چین نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی تھیں لیکن بھارتی فوج ان کوششوں کو پورے عزم اور بہادری سے ناکام بنا رہی ہے۔ تیسرا جموں و کشمیر کی اندرونی صورتحال جو مستحکم اور قابو میں ہے لیکن کسی بھی وقت پر بھڑک سکتی ہے’۔
لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھے جنگجوئوں کے آقا سوشل میڈیا کا استعمال کر کے جنگجوئوں کی صفوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بہت کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘لائن آف کنٹرول پر ہمارے لگاتار آپریشنز اور اندرونی علاقوں میں مضبوط ملٹی ایجنسی گرڈ نے پاکستان کو اپنے اپروچ میں تبدیلی لانے پر مجبور کیا ہے۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور پاکستان میں بیٹھے ان کے آقا سوشل میڈیا کا استعمال کر کے دہشت گردوں کی صفوں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بہت کوششیں کر رہے ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ شمالی کمان کسی بھی طرح کے چیلنجز، چاہے وہ اندرونی یا خارجی ہیں، سے نمٹنے کے لئے تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.