بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

واشنگٹن/ (اسپوتنک)/ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

مسٹر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہو گی ۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان میں دوسری مرتبہ مواخذے کی تحریک منظور

ٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان میں دوسری مرتبہ مواخذے کی تحریک منظور

واشنگٹن /  واشنگٹن میں کانگریس بلڈنگ کیپیٹل ہل پرحالیہ رونما ہوئے تشدد کے لئےاکسانے کے الزام میں امریکی ایوان نمائندگان نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی دوسری تاریخی مواخذے کی تحریک کو منظوری دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک ہی مدتِ کار میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں197 کے بنسبت232 ووٹوں سے مواخذے کی تحریک منظورہوگئی،جس میں ریپکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمان نے بھی مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ بھی اگرمواخذے کی تحریک منظوری ہو جاتی ہے تو وہ کبھی بھی وائٹ ہاؤس میں صدر کا عہدہ نہیں سنبھالنے سکیں گے اور 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے

اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی مسٹر ٹرمپ پر صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف یوکرین پر دباؤ بنانے کے معاملے میں مواخذے کی منظوری دے دی تھی ، تاہم سینیٹ میں یہ مواخذہ مسترد ہو گیا تھا کیوں کہ وہاں ریپبلکن پارٹی اکثریت میں تھی ۔

(یواین آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.