کشمیر: قریب دو ہفتوں میں 15 افراد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

کشمیر: قریب دو ہفتوں میں 15 افراد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر،/وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات ہونے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے دو الگ الگ اضلاع سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے جس سے گذشتہ قریب دو ہفتوں کے دوران اس نوعیت کے اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا طبی ماہرین نے وادی میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات واقع ہونے کا گراف بڑھنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عارضہ قلب میں مبتلا لوگوں سے سردی کے پیش نظر حد درجہ احتیاط کرنے کی تاکید کی ہے۔

ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں مبینہ نامی ایک جوان سال خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مبینہ کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔وسطی ضلع بڈگام کے نوگام چاڈورہ میں دلشادہ نامی ایک 40 سالہ خاتون کی حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی۔

بتادیں کہ ماہ رواں کی دس تاریخ کو وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین اشخاص جن میں ایک استاد اور ایک سرپنچ بھی شامل تھا، کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.