سری نگر- جموں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں درماندہ

سری نگر- جموں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند، ہزاروں گاڑیاں درماندہ

سری نگر/ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ جانے کے باعث وادی کشمیر کا ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی زمینی رابطہ منقطع رہا۔

بتادیں کہ ضلع رام بن میں اتوار کی شام کیلا موڑ پل کے نزدیک قومی شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا تھا جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد شاہراہ ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل عبور و مرور بنانے میں کم سے کم دس دن لگ جائیں گے۔

دریں اثنا وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ زائد از ایک ماہ سے بند ہے۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر باردڑ روڈ آرگنائزیشن کی طرف سے پل کی مرمت کا کام شد و مد سے جاری ہے تاہم ٹریفک کی بحالی میں کم سے کم دس دن لگ سکتے ہیں۔

انہوں بتایا کہ تاہم شاہراہ پر جموں سے ڈوڈہ، جموں سے رام بن، مگر کوٹ سے بانہال اور بانہال سے قاضی گنڈ تک ٹرانسپورٹ چل سکتا ہے۔دریں اثنا پل ڈھہ جانے سے شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بشمول مال بردار گاڑیاں اور تیل ٹینکرس درماندہ ہوگئے ہیں۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.