سرینگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ،نل اور آبی ذخائر منجمد

سرینگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ،نل اور آبی ذخائر منجمد

کشمیر:ریکارڈ ساز سردیاں جاری، آبی ذخائر منجمد

سری نگر،/ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ریکارڈ ساز سردیوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نہ صرف رواں موسم سرما کی سرد ترین رات درج ہوئی بلکہ اس ٹھنڈ نے آٹھ سالہ ریکارڈ کو برابر کیا جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں سال2012 میں ماہ جنوری کی 14 تاریخ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں جنوری 1995 میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری تک گر گیا تھا جبکہ جنوری 1991 میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا متعلقہ محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 20 جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

وادی کشمیر میں بدھ کے روز اگرچہ موسم خشک بھی رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبابہ ریکارڈ ساز سردی سے شہر و گام کے آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد ہوئے تھے۔

گھروں، جامع مساجد، خانقاہوں اور عوامی سطح کے غسل خانوں میں نصب نلکوں میں پانی جم گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کے لئے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

وادی کی سڑکوں پر کہر لگ گیا تھا جس کی وجہ سے صبح کے وقت ٹرانسپورٹ میں خلل واقع ہوئی اور پھسلن کی وجہ سے کئی مقامات پر گاڑیوں کے درمیان ٹکر بھی ہوئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.