واہ !:سری نگر میں موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد

واہ !:سری نگر میں موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد

سری نگر، سری نگر میں ٹریفک پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں جرمانہ عائد کیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ریگل چوک علاقے میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01- 1311 کو روکا

اور بنیادی پوچھ گچھ کے بعد اس کے مالک کے ہاتھ میں ایک چلان تھما دیا۔انہوں نے بتایا کہ چالان کے مطابق مذکورہ موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور چالان نامے پر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کی مہر ثبت ہے۔

چالان نامے پرموٹر سائیکل کے مالک کا نام جاوید احمد ملک ولد مرحوم محمد یوسف ملک درج ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.