ملک کی تین ریاستوں میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات

ملک کی تین ریاستوں میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات

نئی دہلی/ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن سے 391 مریضوں کی موت ہوئی، ان میں سے بیشتر اموات دہلی، مغربی بنگال اور مہاراشٹرا میں ہوئی۔
اس دوران، دہلی میں کووڈ 19 کی وجہ سے 69 مریضوں کی موت ہوئی، وہیں مغربی بنگال میں 46 اور مہاراشٹر میں 40 مریضوں نے دم توڑا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32981 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.77 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران 39109 مریض صحتمند ہوئے اور اس کے ساتھ شفایابی کی شرح بڑھ کر 94.37 فیصد ہوگئی۔ فعال معاملات کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ نونے سے سرگرم معاملے 6519 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد کم ہوکر 396729 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 391 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ، اموات کی تعداد 140573 ہوگئی اور اموات کی شرح 1.45 فیصد پر برقرار ہے

(یو این آئی)

Leave a Reply

Your email address will not be published.