سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر/وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر پانچ روز بعد ہفتے کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔
شاہراہ پر 23 نومبر کو زوجیلا پاس اور دراس علاقے میں ہونے والی بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل بند کر دی گئی تھی۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو سری نگر سے لداخ روانہ ہونے کی اجازت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز بھی برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک بند ہوگیا لیکن بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے فوری طور پر مشینری اور عملے کو کام پر لگا کر شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنا دیا۔
موصوف نے بتایا کہ وسطی ضلع گاندر بل کے سونہ مرگ سے گاڑیاں صبح کے گیارہ بجے سے دن کے تین بجے تک لداخ کی طرف روانہ ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تین بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے لئے بھی یہی شیڈول مقرر ہے۔
یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.