ڈی ڈی سی انتخابات :رائے دہندگان کی تھرمل جانچ

ڈی ڈی سی انتخابات :رائے دہندگان کی تھرمل جانچ

سرینگر : جموں وکشمیر میں آٹھ مرحلوں پر محیط ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچاتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ شروع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح کے سات بجے شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ کووڈ پروٹوکال کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے جموں وکشمیر میں صبح 9بجے تک 5.25ووٹر ٹرن آﺅٹ رہا ۔کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بلٹن کے مطابق پولنگ مراکز کے باہر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

جموں وکشمیر میں دفعہ370کی تنسیخ کے بعد پہلا انتخابی عمل ہے ،جس میں لوگوں کی شرکت کافی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔کووڈ ۔19بحران کے بیچ الیکشن کمیشن نے ایس او پیز کے تحت پولنگ مراکز پر طبی عملے کو بھی تعینات کیا ،جو رائے دہند گان کی ووٹ ڈالنے سے تھرمل جانچ کررہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.