محبوبہ مفتی سرینگر کی رہائش گاہ پر نظر بند

محبوبہ مفتی سرینگر کی رہائش گاہ پر نظر بند
  سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدرمحبوبہ مفتی کو جمعہ کے روز سرینگر میں واقع اپنی سرکاری رہائش کے اندر حراست میں رکھا گیا۔
محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اُنہیں ”غیر قانونی“ طور ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا”گذشتہ دو روز سے انتظامیہ نے مجھے وحید پرہ کے گھر جانے سے روکا۔بی جے پی اور اُن کی کٹھ پتلیوں کو کشمیر کے کونے کونے میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن سیکورٹی صرف میرے کیس میں ہی ایک مسئلہ ہے“۔
اپنے ٹویٹ میں محبوبہ نے پولیس اور ایس ایس جی کے وہ خط بھی شیئر کئے جس میں اُنہیں سیکورٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پلوامہ جانے کا پروگرام تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.