جنوبی کشمیر کے 4 گاوں کا فورسزمحاصرہ اور تلاشی آپریشن

جنوبی کشمیر کے 4 گاوں کا فورسزمحاصرہ اور تلاشی آپریشن
  ترال//فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں چار گاوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشیاں شروع کیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے42آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروںنے پلوامہ ضلع میںترال کے نارستان اور مندورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران44راشٹریہ رائفلز، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ضلع شوپیان میں پہنو، اورربن علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے جن علاقوں کو محاصرے میں لیا ہے وہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.