کورونا سے دنیا میں 14لاکھ سے زیادہ اموات

کورونا سے دنیا میں 14لاکھ سے زیادہ اموات
واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی/عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں 14لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل تیزی سےبڑھتے ہوئے5.96 کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس انفیکشن سے تیزی سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس نے 5،96،71،202 افراد کو متاثر اور 14،07،542 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1،25،89،221 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،59،874 جاں بحق۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44،376 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 86.42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 481 مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 1،34،699 ہوگیا۔ ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 6079 تک بڑھنے کے بعد، اب فعال کیسز بڑھ کر 444746 ہو گئے ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہ افراد کے معاملے میں تیسرے، صحت یابی اور اموات کے اعدادوشمار میں دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی زد میں آنے والے کی تعداد 60.87 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 1،69،485 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانس میں 22.06 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں اور 50،324 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں ان کی تعداد 21.20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور اب تک 36،675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.94 لاکھ سے زیادہ اور ہلاک ہونے والوں کی 43،668 ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 15.42 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 55،935 ہلاک ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 14.55 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 51،306 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ارجنٹائنا میں کوویڈ 19 سے اب تک13.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37،432 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سےاب تک 12.62 لاکھ سے زائد افرادمتاثر ہوچکے ہیں اور 35،677 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں متاثرین کی تعداد 10.6 لاکھ سے زیادہ اور اموات کی 102،739 ہوچکی ہے۔ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 9.63 لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی 14،637 ہوگئی ہے۔
پیرو میں اب تک 9.50 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،641 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 9.09 لاکھ سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں اور 14،314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 8.8 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45،738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں 7.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اورہلاک شدگان کی تعداد 21،083 ہوگئی ہے۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.65 سے تجاوز کرچکی ہے اور 11،619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بیلجیئم میں 5.59 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15،938 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی میں کورونا سے 5.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15،131 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں متاثرین کی تعداد 5.39 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی 12،031 ۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.06 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراموات کااعدادوشمار 16،111 ہوگیا ہے۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 5.02 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7،499 ہوگئی ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے 5.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک ترکی میں کورونا سے 4.60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12،672 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرین کی تعداد 4.51 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6،448 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رومانیہ میں 4.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 10،373ہلاک ہوئے ہیں۔ فلپائن میں اب تک 4.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 8،185 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 3.79 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اوریہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7،803 ہے۔ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 3.55 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ 5،811 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا کے معاملے میں کینیڈا نے اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.4 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ یہاں اب تک 11،653افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مورکومیں اب تک 3.31 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5،469 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 3.30 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2،822 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اب تک 3.04 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر اور 4،308 ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 13264، بولیویا میں 8928، مصر میں 6573، سویڈن میں 6500، چین میں 4742، گوئٹے مالا میں 4099، پناما میں 2986 اور ہونڈوراس میں 2869 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.