ایس آراﺅ202ملازم کش، فوری منسوخی لازمی:اعجازخان

ایس آراﺅ202ملازم کش، فوری منسوخی لازمی:اعجازخان

عارضی ملازمین کی مستقلی میں تاخیر افسوسناک،کہا520نہیں ایس آراﺅ64کے تحت باقاعدہ بنایاجائے

سری نگر:۹،جون:سینئر ٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے ایس آراﺅ202کوملازم کش قراردیتے ہوئے اسکی فوری منسوخی عمل میں لانے کامطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے برسوں سے مختلف محکموں میں تعینات ڈیلی ویجروں اورروزانہ اُجرتوں پرکام کرنے والے دیگر ورکروں کیساتھ ساتھ محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری سے منسلک فیرپرائس شاپ ڈیلروں کی مستقلی کابھی مطالبہ کیا۔ملازم انجمنوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے چیئرمین اورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدراعجازاحمدخان نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسبات پرسخت مایوسی کااظہارکیا کہ برسوں سے معمولی اُجرتوں پر کام کرنے والے ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں اورنیڈ بیس ورکروں کوارباب حل وعقد نے ہمیشہ نظرانداز کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جب عارضی ملازمین کی ملازمتوں کوباقاعدہ بنانے کافیصلہ لیاگیا تواُسوقت بھی ایس آراﺅ 64کے بجائے ایس آراﺅ520کوراہ عمل بنایاگیا۔جو کہ سراسرناانصافی ہے کیونکہ اس ایس آراﺅ کے تحت عارضی ملازمین کی ماہانہ اُجرت میں اضافہ کیاجاتاہے لیکن ان کی ملازمتوں کوکوئی تحفظ یعنیJob-Securityنہیں دی جاتی ہے ۔اعجازخان نے اپنے بیان میں مانگ کی کہ جن ڈیلی ویجروں اوردوسرے عارضی ملازمین نے مختلف محکموں میں مقررہ وقت یامدت پوری کی ہوئی ہے ،اُن کی ملازمتوں کوایس آراﺅ64کے تحت باقاعدہ بنایاجائے تاکہ ان کی ملازمتوں کوآئینی تحفظ مل سکے اوروہ بھی دوسرے ملازمین کی طرح مختلف مراعات اورحقوق کوحاصل کرسکیں ۔سینئر ٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان نے جموں وکشمیر کی موجودہ سرکارسے اپیل کی کہ وہ سرکاری محکموں میں برسوں سے کام کررہے عارضی ملازمین کیساتھ انصاف کرے ،اوریو ں انسانی وسائل کوضائع نہ ہونے دیاجائے ۔انہو ں نے کہاکہ محنت کے برابر اُجرت دیناایک قانونی ضابطہ ہے لیکن اس پرعمل نہیں کیاجارہاہے ،بلکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی مجبوری کاناجائز فائدہ اُٹھاکر اُن سے بیگارلی جاتی ہے ۔اعجازخان کابیان میں مزیدکہناہے کہ ایس آراﺅ202کے ذریعے سرکاری ملازموں کیساتھ ناانصافی روارکھی جارہی ہے ،اسلئے اس ایس آراﺅ کوبلاتاخیر منسوخ کیاجائے ۔سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدراعجازاحمدخان نے کہاکہ محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری سے منسلک فیرپرائس شاپ ڈیلربرسوں سے پوری ایمانداری کیساتھ اپناکام کررہے ہیں ،لیکن اُن کیساتھ ناانصافی روارکھی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی برس قبل حکومت نے فیرپرائس شاپ ڈیلروں کومحکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری میں مستقل ملازمت دینے کافیصلہ لیاتھالیکن آج تک اس فیصلے کوعملی جامہ نہیں پہنایاگیا۔اعجازاحمد خان نے مطالبہ کیاکہ فیرپرائس شاپ ڈیلروں کومحکمہ خوراک ،رسدات وعوامی تقسیم کاری میں مستقل بنیادوں پرملازمت فراہم کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.