بھدرواہ ہلاکت: مجسٹریل انکوائری کے احکامات صاد

بھدرواہ ہلاکت: مجسٹریل انکوائری کے احکامات صاد

سرینگر:ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ میں 50سالہ شہری کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں گولی مار کر قتل کئے جانے کے ہلاکت خیز معمہ اور پتھراﺅ کے واقعات مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ مجسٹریل ایک ہفتے میں اِن دونوں واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے ۔ ایتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی قصبے میں سختی کیساتھ کرفیو نافذ رہا ۔یاد رہے کہ قصبے میں اس ہلاکت کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کےلئے غیر معینہ عرصے کےلئے کرفیو نافذ کیا تھا ،جو تاحال جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بھدرواہ ہلاکت خیز واقعہ کے حوالے سے گورنر انتظامیہ نے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ان احکامات کے تحت سب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم ) ٹھاٹھری ،انور بانڈے کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے ،جو نعیم شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کریں ،یاد رہے کہ الزام ہے کہ نعیم شاہ کو مبینہ طور گﺅ رکھشکوں نے نالتھی بھدرواہ میںکو گولی مار کر ابدی نیند سلادیا ۔تاہم پولیس ترجمان نے اس میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا ۔انہوں نے کہا ایک بیان میں کہا تھا کہ اس واقعہ میں ملزم کی نشاندہی نہیں ہوئی اور نہ قتل کی وجہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوسکی ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ 15اور 16مئی کی درمیانی رات کو نامعلوم بندوق برداروں نے نعیم احمد شاہ ساکنہ قلعہ محلہ بھدرواہ کو گولی مارکر قتل کیا تھا ۔اس واقعہ کے بعد قصبہ بھدرواہ اور اسکے مضافات میں پر تشدد اور آتشزدگی احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے ۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکمنامہ میں بتایا گیا ہے’بھدرواہ میں بعض شر پسند عناصر امن کی صورتحال کو متاثر کرنے کے درپے ہیں ،جبکہ وہ غیر قانی طور ہجوم کو اکٹھا کرنے اور پتھراﺅ کے عوامی جائیداد کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کررہے ہیں ‘۔حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم ہلاکت خیز واقعہ کے ساتھ ساتھ قصبہ میں پتھراﺅ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی بھی تحقیقات کریں گے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ،ساگر ڈی ڈوئیفوڈ نے کہا ’بھدرواہ میں میں ہلاکت اور پتھراﺅ کے واقعات کےلئے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ‘۔ان کا کہناتھا کہ مجسٹریل ایک ہفتے میں اِن دونوں واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے ۔جمعہ کو ایس پی بھدرواہ ،راج سنگھ گوریا کی سربراہی میں ہلاکت خیز واقعہ کے سلسلے میں 5ممبران پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) تشکیل دی تھی ۔تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جموں سے آئی ہوئی فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل ) جموں ،ہفتہ کے روز جائے واردات کا دورہ کیا ،اور وہاں پر نمونے حاصل کئے ۔راج سنگھ گوریا نے بتایا کہ انہوں نے جائے واردات سے بعض ثبوت اور نمونے حاصل کئے ،جنہیں جانچ کےلئے ایف ایس ایل کو بھیج دیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ جائے واردات سے12بور بندوق بھی ضبط کی گئی ،جسے ایف ایس ایل جموں منتقل کیا گیا ،ہم اس کیس تمام زاﺅے سے تحقیقات کررہے ہیں ،امید ہے بہت جلد ہم اس کے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے ۔ادھر اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی بھدرواہ قصبہ میں کرفیو نافذ رہا ۔لوگ مطالبہ کررہے ہیں اس واقعہ میں ملوثین کو فوری طور پرنشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے اور انکے خلاف قرار واقعی کارروائی کی جائے ۔پولیس نے اس قتل معمہ کی نسبت اب تک 8افراد کو پوچھ تاچھ کےلئے حراست میں لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.